سب ہارتا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
سب ہارتا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
پر مسکرا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
خوددار ہوں کسی سے مدد مانگتا نہیں
تجھ کو بلا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
ہیں کون اس جہاں میں مرے واسطے مگر
سب سے نبھا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
مرنے کی مشق ایک طرف جاری ہے مگر
دنیا سجا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
دشمن جو بھی ملے تھے ہنر مند سب کے سب
سب کو ہرا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
اتنے ہرے ہیں زخم کی رونا محال ہے
خوشبو لٹا رہا ہوں میں یہ اور بات ہے
اس سے کوئی بھی ربط نہیں پر اسی کی اک
تصویر چومتا ہوں میں یہ اور بات ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.