سب حسینوں سے غلط فہمی کا طوفاں نکلا
سب حسینوں سے غلط فہمی کا طوفاں نکلا
وہ سر بزم نگاراں جو نمایاں نکلا
میرے اشعار کو معیار کا اعزاز ملا
جان جاں میرا سخن فہم و سخن داں نکلا
متعجب ہوئے سب اہل یقین و ایماں
جس کو کافر کہا جاتا تھا مسلماں نکلا
لے لیا جھوم کے آغوش میں رحمت نے اسے
منفعل ہو کے جو موتی سر مژگاں نکلا
لذت درد سے محروم وہ ہو جائے گا
دل سے عاشق کے اگر لطف کا پیکاں نکلا
جان کی خیر ہے اس کی نہ سلامت زر و مال
حیف جمہور میں انسان ہی ارزاں نکلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.