Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سب جو کرتے ہیں وہی کر جائیں کیا

سید ریاض رحیم

سب جو کرتے ہیں وہی کر جائیں کیا

سید ریاض رحیم

MORE BYسید ریاض رحیم

    سب جو کرتے ہیں وہی کر جائیں کیا

    شہر ہی میں گھر کوئی بنوائیں کیا

    دوستوں سے دشمنی کرتے نہیں

    دشمنوں کو جا کے یہ سمجھائیں کیا

    جیسا کل تھا آج وہ ویسا نہیں

    دشت میں مجنوں سے ملنے جائیں کیا

    دل میں جو بھی ہے وہ کہہ دو صاف صاف

    بک رہے ہو آئیں بائیں شائیں کیا

    بھولنا عادت میں شامل آپ کی

    پھر انہیں باتوں کو ہم دہرائیں کیا

    جتنا ہم سے ہو سکا ہم نے کیا

    زندگی تو ہی بتا مر جائیں کیا

    ہے محبت اور مروت چپ جو ہیں

    آپ کی ہر بات کو ٹھکرائیں کیا

    ہے کہاں تعبیر کی صورت کوئی

    خواب ہی بس دیکھتے رہ جائیں کیا

    کچھ کہو یہ چاہتے ہیں لوگ سب

    تم یہ کہتے ہو کہ ہم فرمائیں کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے