سب کی اپنی اپنی باتیں سب کی اپنی اپنی سوچ
سب کی اپنی اپنی باتیں سب کی اپنی اپنی سوچ
دنیا کو تو مہنگی پڑ گئی سوچ سمجھ والوں کی سوچ
اس سے زیادہ اپنی دنیا اور کہاں تک بدلے گی
بچوں میں بھی آ ہی گئی ہے بوڑھے لوگوں جیسی سوچ
عقل پہ جن کو ناز بہت تھا وہ بھی دل کے ساتھ ہوئے
دھیرے دھیرے سمجھ گئے سب کتنی ہے ہرجائی سوچ
ہم تو اپنے گھر میں خوش تھے ہم کو کچھ معلوم نہ تھا
اپنے گھر کو آگ لگانے جنگل سے پھر آئی سوچ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.