سب کی سنتے ہیں ہم اپنی بات بہت کم کہتے ہیں
سب کی سنتے ہیں ہم اپنی بات بہت کم کہتے ہیں
اک تصویر میں ہر لمحہ ہم کھوئے کھوئے رہتے ہیں
راز محبت لاکھ چھپایا فاش مگر ہو کر ہی رہا
ہم تو زباں سے کچھ نہیں کہتے آنسو بہتے رہتے ہیں
جن کی خاطر دنیا بھر سے ہم نے ناطہ توڑ لیا
وقت پڑا تو وہ بھی ہم کو بیگانہ ہی کہتے ہیں
دکھ دینا آسان ہے پیارے دکھ سہنا آسان نہیں
یہ تو ہماری ہی ہمت ہے ہنس ہنس کر دکھ سہتے ہیں
اس سے بڑھ کر اور قیامت اے غم دوراں کیا ہوگی
یاد بھی اب وہ کم آتے ہیں آنسو بھی کم بہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.