سب کو دیکھا سب کو پرکھا کوئی نہیں
سب کو دیکھا سب کو پرکھا کوئی نہیں
تم جو ہو جیسے ہو ایسا کوئی نہیں
بے وجہ کس الجھن میں پڑ جاتے ہو
تم اچھے ہو تم سے اچھا کوئی نہیں
جب تک تم تھے گھر میں کیسی رونق تھی
برسوں بیتے آتا جاتا کوئی نہیں
کہنے کو یہ بھی وہ بھی سب اپنے ہیں
مر جاؤں تو رونے والا کوئی نہیں
سب سے رشتہ جوڑ کے میں نے دیکھ لیا
تیرے علاوہ سچ ہے میرا کوئی نہیں
بے شک ہم سب اللہ ہی کے بندے ہیں
لیکن ہم میں اللہ والا کوئی نہیں
کیا کیا روپ بدل کر دھوکا دیتی ہے
دنیا جس کا اپنا چہرہ کوئی نہیں
کل تک جھوٹی شہرت پر جو زندہ تھے
مٹی ہو گئے جاننے والا کوئی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.