سب کو اس دہر میں آنا ہے چلے جانا ہے
سب کو اس دہر میں آنا ہے چلے جانا ہے
اپنا کردار نبھانا ہے چلے جانا ہے
زندگی نے جو سکھایا ہمیں لمحہ لمحہ
ایک لمحے میں بھلانا ہے چلے جانا ہے
کس کو معلوم ہے کب سانس کی لے پر ہم کو
آخری گیت سنانا ہے چلے جانا ہے
وقت رخصت یہ گلہ کیسا شکایت کیسی
کچھ نہ سننا نہ سنانا ہے چلے جانا ہے
لوٹ کر آتا نہیں جس سے مسافر کوئی
سب کو اس موڑ پہ آنا ہے چلے جانا ہے
بے رخی نے تری کیا حال کیا ہے میرا
اک نظر تجھ کو دکھانا ہے چلے جانا ہے
آخری لمحہ مجھے ایسے بتانا ہے صفرؔ
تیرے پہلو میں سمانا ہے چلے جانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.