سب کو معلوم ہے یہ بات کہاں
سب کو معلوم ہے یہ بات کہاں
دن کہاں کاٹتا ہوں رات کہاں
اس کو تقدیر ہی کہا جائے
میں کہاں ان کا التفات کہاں
جن کے آگے زباں بھی ہل نہ سکے
کہنے بیٹھا ہوں دل کی بات کہاں
سوچ سکتا ہوں کہہ نہیں سکتا
لٹ گئی دل کی کائنات کہاں
اے صبا ان کی کاکلوں کو نہ چھیڑ
منہ چھپاتی پھرے گی رات کہاں
وہ تو آنسو نکل پڑے ورنہ
میں کہاں شرح واقعات کہاں
ان کو احساس ہو چلا ہے رئیسؔ
وہ نظر وہ ہنسی وہ بات کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.