سب کو معزول کر دیا اس نے
سب کو معزول کر دیا اس نے
اتنا محصول کر دیا اس نے
مبتلا ہم تھے شادمانی میں
غم میں مشغول کر دیا اس نے
ایک درویش کی دعا کا اثر
خار کو پھول کر دیا اس نے
یوں تو قاتل تھا وہ مگر ثابت
خود کو مقتول کر دیا اس نے
جو نشاں تھا نشان منزل کا
راہ کی دھول کر دیا اس نے
وہ کہانی جو مختصر سی تھی
اس کو بھی طول کر دیا اس نے
کر کے میری مخالفت تو قمرؔ
اور مقبول کر دیا اس نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.