سب لوگ ہنس رہے ہیں کے الٹا پہن لیا
سب لوگ ہنس رہے ہیں کے الٹا پہن لیا
ماں باپ اس پہ خوش ہیں کہ جوتا پہن لیا
میں نے وہ دن بھی دیکھے ہو اچھا اگر لباس
کچھ یار پوچھتے تھے یہ کس کا پہن لیا
آنکھوں سے بہتا چشمہ دکھائی نہ دے تمہیں
یہ سوچ کر ہی آنکھوں پہ چشمہ پہن لیا
حیرت یہ ہے کہ اس کو نظر اس لیے لگی
یارو لباس اس نے نے جو کالا پہن لیا
عزت اتار دی گئی جب اک شریف کی
مجبور ہو کے اس نے بھی غصہ پہن لیا
بیدلؔ تمہاری طرز پہ گوہرؔ نے دیکھیے
کیسے پہن لیا کو دوبارہ پہن لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.