سب مجھے ڈھونڈ رہے ہیں میں چھپا جاتا ہوں
سب مجھے ڈھونڈ رہے ہیں میں چھپا جاتا ہوں
اپنے ہی جسم میں اب دفن ہوا جاتا ہوں
چشم بینا مجھے دامن میں چھپا لے آ کر
آج بازار میں بے مول بکا جاتا ہوں
بڑھتے بڑھتے کبھی اک دائرہ بن بیٹھا تھا
گھٹتے گھٹتے میں فقط نقطہ رہا جاتا ہوں
اس طرح وقت نے الٹی ہے بساط ہستی
اب میں دنیا کی سمجھ میں بھی تو آ جاتا ہوں
ایک تنکے سے بھی کمتر ہے عزیزؔ اپنا وجود
وقت کی تیز ہواؤں میں اڑا جاتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.