Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سب مجھے کہتے ہیں بہرا یہ زمانے والے

نقی نقوی

سب مجھے کہتے ہیں بہرا یہ زمانے والے

نقی نقوی

MORE BYنقی نقوی

    سب مجھے کہتے ہیں بہرا یہ زمانے والے

    جبکہ خود گونگے تھے آواز لگانے والے

    میری قیمت نہ لگا پایا خریدار کوئی

    بک گئے خود مجھے بازار میں لانے والے

    یہ زمانہ بھی زمانہ تو وہی ہے لیکن

    بس یہاں لوگ نہیں ہیں وہ پرانے والے

    کس بھروسے پہ عدالت میں بھلا جائے کوئی

    خود ہی مجرم ہوں جب انصاف دلانے والے

    شاید اس واسطے میں تم کو نہیں بھول سکا

    یاد رہتے ہیں مجھے مجھ کو بھلانے والے

    دوستی ان سے رہی میری سمندر کی طرح

    کوششیں کرتے رہے آگ لگانے والے

    آج وہ لوگ مرے زخم کا مرہم ہیں نقیؔ

    کل تلک مجھ پہ تھے تلوار چلانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے