سب سے اتنا نہ میں جدا ہوتا
سب سے اتنا نہ میں جدا ہوتا
کاش تھوڑا پڑھا لکھا ہوتا
میری وحشت ہی اس کو لے ڈوبی
میں نہ ہوتا تو نا خدا ہوتا
عشق میں کچھ نہ کچھ کیا سب نے
کچھ نہ ہوتا تو کچھ جدا ہوتا
میں نہ ہوتا مگر مرے ہمدم
کوئی مجھ سا تو آپ کا ہوتا
رات کے ڈھائی بج چکے سوہلؔ
کوئی لمحہ تو رات سا ہوتا
میں جہاں خوش ہوں جس طرح خوش ہوں
کوئی ہوتا تو مر گیا ہوتا
کون سوہلؔ خدا خدا چلائے
وہ جو ہوتا تو جا بہ جا ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.