سب سے پہلی خطا محبت ہے
سب سے پہلی خطا محبت ہے
اور اس کی سزا محبت ہے
مجھ سے بے انتہا گلہ ہے تمہیں
یعنی بے انتہا محبت ہے
تم تکلف برتنا چھوڑو اگر
پھر بتاؤں گا کیا محبت ہے
اک نجومی نے ہاتھ دیکھا مرا
اور کہنے لگا محبت ہے
یار بے جا وضاحتیں مت کر
صرف اتنا بتا محبت ہے
سب نے تیری طرف اشارہ کیا
میں نے پوچھا تھا کیا محبت ہے
ایک درویش وجد میں آ کر
کہہ رہا تھا خدا محبت ہے
عشق ہے انتہا محبت کی
عشق کی ابتدا محبت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.