سب سے اونچی مری اڑان ہو کیا
آسمانوں کا امتحان ہو کیا
تم میں سب کچھ جو مجھ کو دکھتا ہے
تم مکمل مرا جہان ہو کیا
جس کا کوئی سرا نہیں ملتا
تم محبت کی داستان ہو کیا
کوئی بھی جی نہ پائے گا تم بن
جینے والوں کی آن بان ہو کیا
چپ ہیں سارے ہی مدعی میرے
تجھ پہ آ کے مرا بیان ہو کیا
تم پہ آتا نہیں یقیں مجھ کو
وہ جو رہتا نہیں گمان ہو کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.