Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سب سکندر غزنوی بابر کے شیدائی ملے

مرزا نصیر خالد

سب سکندر غزنوی بابر کے شیدائی ملے

مرزا نصیر خالد

MORE BYمرزا نصیر خالد

    سب سکندر غزنوی بابر کے شیدائی ملے

    کوئی تو مجھ کو یہاں پورس کا بھی بھائی ملے

    اب بھی ہے انساں جہالت کے اسی معیار پر

    آج بھی منصور آ جائے تو رسوائی ملے

    چاہتوں میں بس خسارہ ہی خسارہ ہے مگر

    لوگ جتنے بھی ملے چاہت کے شیدائی ملے

    تھک چکے ہیں رات دن کی انجمن آرائی سے

    اے ہجوم شہر اب تھوڑی سی تنہائی ملے

    بخش دیجے اب ہمیں بھی باریابی کا شرف

    منتظر کب سے کھڑے ہیں کچھ تو شنوائی ملے

    فکر کی گہرائی سے نکلے اچھوتا جب خیال

    کیوں نہ ہر محفل میں پھر اس کو پذیرائی ملے

    دوست شامل ہو گئے خالدؔ عدو کی فوج میں

    معجزہ ہوگا اگر اب بھی نہ پسپائی ملے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

    Register for free
    بولیے