سب تفرقے آپس کے مٹا کیوں نہیں دیتے
سب تفرقے آپس کے مٹا کیوں نہیں دیتے
نفرت کی یہ دیوار گرا کیوں نہیں دیتے
حق جینے کا دنیا میں سبھی کو ہے برابر
ہر ایک کو جینے کی دعا کیوں نہیں دیتے
رہ رہ کے چھلک پڑتے ہیں ان آنکھوں سے آنسو
تم دل سے مری یاد مٹا کیوں نہیں دیتے
جو دل میں اتر جاتی ہے اک تیر کی صورت
یا رب مجھے وہ خاص ادا کیوں نہیں دیتے
تنقید تو کرتے ہو مرے طرز عمل پر
جینے کے تم انداز سکھا کیوں نہیں دیتے
جس سے ہمیں حاصل ہو مسرت بھی سکوں بھی
اے مرشد پاک ایسی دعا کیوں نہیں دیتے
اے شاذؔ تعصب کا مٹے جس سے اندھیرا
تم پیار کی وہ شمع جلا کیوں نہیں دیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.