سب یہ کہتے ہیں کہ اپنے راہبر میں کیا نہ تھا
سب یہ کہتے ہیں کہ اپنے راہبر میں کیا نہ تھا
میں یہ کہتا ہوں کہ تقدیر بشر میں کیا نہ تھا
پھر وہی وحشی اڑانیں پھر وہی وحشی ہوا
کب تلک یہ سوچتا میں بال و پر میں کیا نہ تھا
گھر میں رہ کر سوچتا رہتا تھا کیا ہے کائنات
گھر کے باہر سوچتا یہ ہوں کہ گھر میں کیا نہ تھا
دو قدم جو ساتھ چلتا ہے تو کہہ دیتا ہوں میں
راہ میں جو چھٹ گیا اس ہم سفر میں کیا نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.