سبھی کے دل میں کوئی ڈر بٹھا کے رکھا ہے
سبھی کے دل میں کوئی ڈر بٹھا کے رکھا ہے
ہمیں نظام نے اتنا ڈرا کے رکھا ہے
کہاں کا ووٹ یہاں نوٹ راج ہے بھیا
اور اس نے خوب سبھی کو نچا کے رکھا ہے
عجیب لوگ ہو تم امن چاہتے ہو اگر
تو اس پہ کیوں یہ تماشا اٹھا کے رکھا ہے
مرے علاوہ ترا کوئی غم گسار نہیں
اسی لئے تجھے دل سے لگا کے رکھا ہے
تو ہی بتا کہ کہاں جائیں اب وہ لوگ ترے
وہ جن کو زندگی تو نے تھکا کے رکھا ہے
خبر تھی مجھ کو تو آنے میں دیر کر دے گا
سو تیرے واسطے دل کو بچا کے رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.