سبھی مے کش توازن کھو رہے ہیں
سبھی مے کش توازن کھو رہے ہیں
خدا سے بے تکلف ہو رہے ہیں
کسی کی آنکھ بنجر ہو گئی ہے
کسی کے اشک برتن دھو رہے ہیں
کہیں پر سوگ واجب ہو رہا ہے
کسی کے فرض پورے ہو رہے ہیں
ہمیں دھوکہ ملا دھوکہ ہی دیں گے
جو کاٹا ہے وہ آگے بو رہے ہیں
بہت پرہیز برتا جا رہا ہے
مرے زخموں کو ناخن رو رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.