سبھی نے چھوڑ دیا مجھ کو درکنار کیا
سبھی نے چھوڑ دیا مجھ کو درکنار کیا
تمہارے بعد مرے زخم نے ابھار کیا
خدا کی راہ میں کربل میں دی گئیں جانیں
وہاں پہ ماؤں نے بچوں کو بھی نثار کیا
تمام لوگ تھے موجود اور میں بھی تھا
نہ جانے کس کا وہاں سب نے انتظار کیا
کسی نے پیار سے ہم کو وفا سکھائی تھی
سبب یہی ہے کہ ہر اک پہ اعتبار کیا
ملا تھا حکم خدا سے گناہ مت کرنا
کہا گیا تھا مگر ہم نے بار بار کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.