سبز جذبوں کی جل ترنگ کتھا
آج کر دے گی سب کو دنگ کتھا
تیری آنکھوں میں رنگ بھر دے گی
خواب زاروں کی خواب رنگ کتھا
میں ہواؤں میں جیسے اڑنے لگی
بن رہا جب تھا انگ انگ کتھا
وہ سناتا گیا دسمبر میں
سبز آنکھوں سے بھنگ بھنگ کتھا
لطف اور لطف بھی دسمبر میں
واہ رے واہ یہ امنگ کتھا
اک سکوں رچ گیا رگ و پے میں
دے چکی تجھ کو روپ رنگ کتھا
ہے دعاؔ کا وسیلہ ذات اپنی
کہتے ہیں مجھ سے خار و سنگ کتھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.