سبز موسم تتلیاں لے جائے گا
سبز موسم تتلیاں لے جائے گا
ریشمی پھلواریاں لے جائے گا
شیش محلوں میں سحر کا سائرن
پتھروں کی بولیاں لے جائے گا
ساتھ اپنے شام کا کالا گلاب
سارے دن کی سرخیاں لے جائے گا
اپنے آنچل میں سنہری آفتاب
سر پھری تاریکیاں لے جائے گا
میرے خوابوں کا فرشتہ ایک دن
پھول سی شہزادیاں لے جائے گا
پیٹ کی پوجا کی خاطر دیوتا
مندروں سے دیویاں لے جائے گا
کیا ہمارے شہر سے دریائے نیل
خوبصورت لڑکیاں لے جائے گا
وادئ کشمیر سے پھر ج الفؔ
خواہشوں کی سسکیاں لے جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.