سچ بولنے والے کو ہی الزام ملے گا
سچ بولنے والے کو ہی الزام ملے گا
جو جھوٹ کہے گا اسے انعام ملے گا
دربار میں جو حاشیہ بردار رہے ہیں
سنتے ہیں انہیں آج بڑا کام ملے گا
اس دھوپ میں سائے کی تمنا نہ کرو تم
وہ حسن مجسم تو سر شام ملے گا
دیدار کی حسرت ہے تو نظروں کو اٹھاؤ
دیکھو وہ حسیں چہرہ لب بام ملے گا
جن آنکھوں نے گجرات کے دیکھے ہیں مناظر
تا عمر انہیں اب نہیں آرام ملے گا
اس شہر میں اعظمؔ جسے تم ڈھونڈ رہے ہو
آوارہ صفت شاعر بدنام ملے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.