سچ ہے کہ اپنا رخ بھی بدلنا پڑا مجھے
سچ ہے کہ اپنا رخ بھی بدلنا پڑا مجھے
میں قافلے کے ساتھ تھا چلنا پڑا مجھے
بے وجہ دل کو تھی نئے منظر کی جستجو
بے نام موسموں سے بہلنا پڑا مجھے
کچھ میرے کام آ نا سکی وضع احتیاط
شعلوں سے دور رہ کے بھی چلنا پڑا مجھے
دست طلب دراز تو صدیوں سے ہے مگر
کچھ بات تھی کہ آج مچلنا پڑا مجھے
کتنا بڑا ہجوم تھا میرے لیے شمیمؔ
کس خامشی کے ساتھ نکلنا پڑا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.