سچ ہی لکھا تھا اک انسان نے جس دن کلجگ آئے گا
سچ ہی لکھا تھا اک انسان نے جس دن کلجگ آئے گا
لولے لنگڑے راج کریں گے اندھا راہ دکھائے گا
دھرم کا کہنا جو کوئی بھی مانے گا سچے دل سے
ہم سے پیار کرے گا وہ ہی سب کا دکھ اپنائے گا
چور اچکے غنڈے لچے جو مندر میں بیٹھے ہیں
ان سے کیوں کر دھرم کرم کا کام کوئی ہو پائے گا
دکھ سے پیڑت فکر سے گھائل جب ساری مانوتا ہے
پھر کیوں کوئی انتر من سے خوش ہو کر ہنس پائے گا
لوگ قیامت کی تیاری بھوکے رہ کر کرتے ہیں
کس کو پتہ تھا انسان اتنا مورکھ بھی ہو جائے گا
رات اندھیری بادل گرجے بجلی چمکی مینہ پڑے
پھر کیا بھیانک طوفاں سے یہ جگ سارا بہہ جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.