جھوٹ کہہ کر بھی وہ مسند پہ جگہ پاتا ہے
جھوٹ کہہ کر بھی وہ مسند پہ جگہ پاتا ہے
اور مجھ کو پس دیوار چنا جاتا ہے
اس کی اس بات پہ مجھ کو نہ یقیں آئے گا
وہ تڑپتا ہے محبت میں مرا جاتا ہے
کام آتے ہیں برے وقت میں اپنے بھائی
اور دشمن بھی تو بھائی کو کہا جاتا ہے
گو سمجھنے میں ذرا دیر تو لگتی ہے پر
وقت دنیا کے سبھی رنگ دکھا جاتا ہے
بے وفائی کے سبھی رنگ دکھائے تو نے
سوچ کر خون مرے دل کا ہوا جاتا ہے
جھوٹ گو بول رہا ہے تو بہت ہمت سے
تیرے چہرے کا مگر رنگ اڑا جاتا ہے
اتنی شدت نہ تھی پہلے تو کسی جذبے میں
یاد وہ آئے تو آتا ہی چلا جاتا ہے
آ سکھا دے گی تجھے شمسہؔ محبت کا چلن
کیسے ہر لمحہ محبت میں جیا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.