سچ کہنے سے یار خفا ہو جاتے ہیں
سچ کہنے سے یار خفا ہو جاتے ہیں
دل کے سب ارمان ہوا ہو جاتے ہیں
حد سے زیادہ عزت دینے پر دیکھو
ایسے ویسے لوگ خدا ہو جاتے ہیں
میری طرح جینے سے ہی اس دنیا میں
جینے کے حق سارے ادا ہو جاتے ہیں
تم جیسے تو سوچتے رہتے ہیں بزدل
ہم حق پہ اک پل میں فنا ہو جاتے ہیں
دل پر کھا کے زخم محبت کے یارو
ہم غم کے ماروں کی دوا ہو جاتے ہیں
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 223)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.