سچ کی خاطر سب کچھ کھویا کون لکھے گا
سچ کی خاطر سب کچھ کھویا کون لکھے گا
میرا یہ بے کیف سا قصہ کون لکھے گا
یوں تو ہر کاندھے پر اک چہرہ ہے لیکن
کس کے پاس ہے اپنا چہرہ کون لکھے گا
برف پگھل کر دریا تو طغیانی لائے
کیوں چڑھتا ہے وقت کا دریا کون لکھے گا
دشت نوردی کا قصہ تو سب لکھتے ہیں
کس گھر میں ہے کتنا صحرا کون لکھے گا
سامنے جو حالات ہیں ان سب کے ہونے میں
کتنا کچھ ہے کس کا حصہ کون لکھے گا
خشک ہوا احساس کا خامہ اب ایسے میں
کیا ہوتا ہے درد کا رشتہ کون لکھے گا
روز و شب کے بیچ تصادم میں اے ہمدم
سورج کا کردار ہے کیسا کون لکھے گا
ابر سیہ تو جھوم کے آیا لیکن ارشدؔ
کس بستی پر کتنا برسا کون لکھے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.