سچا بنا دیا کبھی جھوٹا بنا دیا
سچا بنا دیا کبھی جھوٹا بنا دیا
اس بے وفا نے مجھ کو جو چاہا بنا دیا
اس کوہ کن کو اہل جنوں میں کرو شمار
جس نے پہاڑ کاٹ کے رستہ بنا دیا
ظالم نے ہر مقام پہ رسوا کیا مجھے
میری وفا کو اس نے تماشا بنا دیا
بس دیکھتے ہی دیکھتے باد سموم نے
شبنم کو ریت پھول کو کانٹا بنا دیا
حسن کرشمہ ساز کا یہ بھی کمال دیکھ
پتھر کو چھو کے ہاتھ سے لالہ بنا دیا
قد آوری پہ ناز جو کرتا تھا کل تلک
دیکھ آج اس کو وقت نے بونا بنا دیا
شاداںؔ یہ اس کی ذات سے شکوہ فضول ہے
ایسا بنا دیا مجھے ویسا بنا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.