سچی باتیں کیوں کرتے ہو
سچی باتیں کیوں کرتے ہو
اس دنیا میں کیوں بستے ہو
اپنی قیمت تولو مولو
آخر اتنے کیوں سستے ہو
کیسا صدمہ تم پر گزرا
گم سم گم سم کیوں رہتے ہو
روئے پہلے اب ہنستے ہو
کچھ تو بولو کیوں ہنستے ہو
رستہ کس کا کب تک تکنا
تنہا جاؤ کیوں ڈرتے ہو
اپنے دکھ کی لپٹیں کم ہیں
غیر کے دکھ میں کیوں بلتے ہو
بجھنا ٹھہرا بجھ بھی جاؤ
ٹم ٹم ٹم ٹم کیوں جلتے ہو
تم تو رضواںؔ آہن گر تھے
پگھلے کیوں کر کیوں بہتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.