سڑکوں پہ بہت خلق خدا دیکھتے رہنا
سڑکوں پہ بہت خلق خدا دیکھتے رہنا
کیا چیز ہے جینے کی سزا دیکھتے رہنا
بہہ جانا خموشی سے کہیں درد کا پانی
اور دل کو سدا خشک پڑا دیکھتے رہنا
ملنے کے لیے جانا اسے شوق سے لیکن
اس رخ پہ اڑا رنگ وفا دیکھتے رہنا
لے جانا اسے بزم نگاراں میں وہاں پھر
کب آئے نظر سب سے جدا دیکھتے رہنا
ممکن ہے کہ مل جائے کبھی کوئی اشارا
موسم کی یہ بے مہر ادا دیکھتے رہنا
کمرے میں پڑے رہنا گھٹن اوڑھ کے شاہینؔ
دیواروں پہ تصویر ہوا دیکھتے رہنا
- کتاب : Ishq e Tamam (Pg. 272)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.