سفر اور دھوپ کا جنگل الٰہی
سفر اور دھوپ کا جنگل الٰہی
کوئی سایہ کوئی بادل الٰہی
مری سوچیں مرے افکار زخمی
مرے حرف و صدا گھائل الٰہی
مسلسل آندھیاں اور میرے دل میں
ترے ایقان کی مشعل الٰہی
یہ آہوں اور کراہوں سے بھرا آج
یہ اندیشوں میں ڈوبا کل الٰہی
دماغوں میں دھواں باتوں میں بارود
کوئی آسودگی کا پل الٰہی
ہزاروں بستیاں ہیں محو فریاد
کوئی ان مسئلوں کا حل الٰہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.