سفر ہے دھوپ کا اور ساتھ سائے رکھتی ہوں
سفر ہے دھوپ کا اور ساتھ سائے رکھتی ہوں
کسی کی یاد کو دل میں چھپائے رکھتی ہوں
مرا خیال تو کوئی بدل نہیں سکتا
جو رائے رکھتی ہوں بس ایک رائے رکھتی ہوں
ہوا ہو کتنی ہی سرکش فضا ہو یخ بستہ
میں اپنے دل کا الاؤ جلائے رکھتی ہوں
اداس میں کبھی تنہائیوں میں بھی نہ رہی
ترے خیال کی محفل سجائے رکھتی ہوں
یہ ممکنات میں شامل ہے وہ پلٹ آئے
ہمیشہ دل کی یہ خالی سرائے رکھتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.