سفر ہے راستہ ہے اور میں ہوں
سفر ہے راستہ ہے اور میں ہوں
پرانا مسئلہ ہے اور میں ہوں
شکار اب کون ہوگا دیکھتے ہیں
شجر پر فاختہ ہے اور میں ہوں
مجھے تصویر سے باہر نکالو
مسلسل رتجگا ہے اور میں ہوں
مسافر بھی ہوں میر کارواں بھی
ادھورا قافلہ ہے اور میں ہوں
تری تصویر بنتی جا رہی ہے
مقابل آئنہ ہے اور میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.