سفر کا لطف مسلسل سفر کے بعد آیا
سفر کا لطف مسلسل سفر کے بعد آیا
یہ سنگ میل مری رہ گزر کے بعد آیا
لہو جلاتا رہا میں چراغ فن کے لئے
ہنر میں حسن ریاض ہنر کے بعد آیا
امید جشن چراغاں متاع تیرہ شبی
شعور اس کو شکست ہنر کے بعد آیا
امیدوار تھے دستار عافیت کے سبھی
جنوں کو ہوش مگر میرے سر کے بعد آیا
کسے ہے تاب کے دیکھے یہ منظر حیرت
مرا مقام جو اہل نظر کے بعد آیا
اسیر تیرہ شبی ہو کے رہ گیا تھا شانؔ
یقین پختہ گماں کی سحر کے بعد آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.