سفر کی دھوپ میں چھاؤں میں کون رہتا ہے
سفر کی دھوپ میں چھاؤں میں کون رہتا ہے
ہمارے ساتھ دعاؤں میں کون رہتا ہے
تلاش کس کی ہے کس کے لئے سفر میں ہوں
گلی میں شہر میں گاؤں میں کون رہتا ہے
تمام عمر رہا ساتھ یاد کا موسم
اداس رت کی ہواؤں میں کون رہتا ہے
اندھیرا لاکھ بڑا ہو وہ ختم ہوتا ہے
شمع کی لو میں شعاعوں میں کون رہتا ہے
بچے ہوئے ہو بھلا نظر بد سے کیسے شکیلؔ
بتاؤ ماں کی دعاؤں میں کون رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.