سفر میں مشکلیں آئیں تو جرأت اور بڑھتی ہے
سفر میں مشکلیں آئیں تو جرأت اور بڑھتی ہے
کوئی جب راستہ روکے تو ہمت اور بڑھتی ہے
بجھانے کو ہوا کے ساتھ گر بارش بھی آ جائے
چراغ بے حقیقت کی حقیقت اور بڑھتی ہے
مری کمزوریوں پر جب کوئی تنقید کرتا ہے
وہ دشمن کیوں نہ ہو اس سے محبت اور بڑھتی ہے
ضرورت میں عزیزوں کی اگر کچھ کام آ جاؤ
رقم بھی ڈوب جاتی ہے عداوت اور بڑھتی ہے
اگر بکنے پہ آ جاؤ تو گھٹ جاتے ہیں دام اکثر
نہ بکنے کا ارادہ ہو تو قیمت اور بڑھتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.