سفر میں یوں تو بلائیں بھی کام کرتی ہیں
سفر میں یوں تو بلائیں بھی کام کرتی ہیں
مگر کسی کی دعائیں بھی کام کرتی ہیں
مشاعروں میں فقط شاعری نہیں چلتی
مشاعروں میں ادائیں بھی کام کرتی ہیں
چراغ ہوں نہ کوئی پھول ہوں یہاں پھر بھی
مرے خلاف ہوائیں بھی کام کرتی ہیں
کسی کے رونے سے میں بھی بکھرنے لگتا ہوں
کہ آنسوؤں کی صدائیں بھی کام کرتی ہیں
ہمارا روگ بڑھانے میں اجنبیؔ صاحب
کبھی کبھی تو دوائیں بھی کام کرتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.