سفر نصیب تری خیر ہو سلامتی ہو
سفر نصیب تری خیر ہو سلامتی ہو
جہاں جہاں بھی ترا پیر ہو سلامتی ہو
اے اچھے دوست دعا ہے کبھی خدا نہ کرے
کسی کو تجھ سے کوئی بیر ہو سلامتی ہو
میں اپنے پن سے ہوں محو دعا تمہارے لیے
یہ اور بات ابھی غیر ہو سلامتی ہو
بچھا دئے ہیں مہ و مہر ماں کے قدموں میں
کہ گھر میں بیٹھے ہوئے سیر ہو سلامتی ہو
کھلے رہیں یوں ہی سب کے لیے دعا کے گلاب
مرے لبوں پہ سدا خیر ہو سلامتی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.