سفر طویل ہے احسان آسمان نہ لوں
ترے خیال کی چادر کو سر پہ تان نہ لوں
تکلفات کی جنگ اور دشت لا محدود
یہ سوچتا ہوں کہ میں ہی شکست مان نہ لوں
صعوبتوں کا بدل جھوٹی راحتیں تو نہیں
یہ تپتی دھوپ میں وعدوں کا سائبان نہ لوں
میں اس سے مانگ لوں ساری رفاقتیں اپنی
کہ اس غریب کا ایسا بھی امتحان نہ لوں
مری نگاہ نے ڈھونڈے ہیں راستے کچھ اور
میں اپنی راہ میں پہلا کوئی نشان نہ لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.