سفیران محبت پیار کی راہوں میں پلتے ہیں
سفیران محبت پیار کی راہوں میں پلتے ہیں
سبھی عیش و طرب میرے تری باہوں میں پلتے ہیں
شکستہ دل کا میں اپنے کبھی قصہ نہ چھیڑوں گی
ستم تو عشق والوں کی پنہ گاہوں میں پلتے ہیں
مبارک شہر والوں کو مزین شہر کی رونق
ہمارا کیا قلندر ہیں گزر گاہوں میں پلتے ہیں
امیر شہر مت الجھو محبت کے فقیروں سے
یہ بندے رب کی رحمت کی سدا چھاؤں میں پلتے ہیں
ابھی تک کھل نہیں پایا ارادہ یار کا کیا ہے
مگر ہم کہہ نہیں سکتے کہ ہم چھاؤں میں پلتے ہیں
زمانہ ساتھ کب دیتا ہے رنج و غم کے موسم میں
دل مضطر کے سب ارمان بس آہوں میں پلتے ہیں
خوشی کا راز دولت میں نہاں ہوتا نہیں عشبہؔ
گل شاداب خاروں کی پنہ گاہوں میں پلتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.