سہ سہ کے غم کے وار غزل کہہ رہا ہوں میں
سہ سہ کے غم کے وار غزل کہہ رہا ہوں میں
پھر یہ کہ شاہکار غزل کہہ رہا ہوں میں
رک جا غم جہاں در دل پر صدا نہ دے
ہوں محو یاد یار غزل کہہ رہا ہوں میں
ایسے میں غم گساری بھی خاطر پہ بار ہے
اے میرے غم گسار غزل کہہ رہا ہوں میں
آسودہ ہوں کہ آج دل زخم زخم سے
سینہ ہے لالہ زار غزل کہہ رہا ہوں میں
افسردہ ہوں خزاں کے پر آشوب دور میں
پھر بھی سدا بہار غزل کہہ رہا ہوں میں
لیکن بیان تیرا سراپا نہ کر سکا
جان غزل ہزار غزل کہہ رہا ہوں میں
مائل بہ لطف کاش وہ جان غزل بھی ہو
جس کے لیے وقارؔ غزل کہہ رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.