سہارے ان کے جب حاصل نہیں ہیں
سہارے ان کے جب حاصل نہیں ہیں
تو جینے کے مزے کامل نہیں ہیں
نگاہیں کام کر جاتی ہیں دل کا
خدا شاہد کہ وہ قاتل نہیں ہیں
نہ شام غم نہ صبح زندگانی
یہی دلچسپیاں حاصل نہیں ہیں
جنہیں احساس خودداری ہے اے دوست
ہیں فاقہ کش مگر سائل نہیں ہیں
یہ خاص و عام کی تفریق کیسی
ہم اس تفریق کے قائل نہیں ہیں
خلا میں اڑ کے پہنچے ہیں کچھ انساں
مگر اس کام میں کامل نہیں ہیں
چمن میں رہ گئے مرجھا کے جو پھول
وہ باصرؔ ہار کے قابل نہیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.