سہنے کو ہجر جب بھی تمنا مزید کی
سہنے کو ہجر جب بھی تمنا مزید کی
میں نے وجود شعر سے لذت کشید کی
دیکھا تھا رات خواب میں صحرا مزاج شخص
نگری بھی لگ رہی تھی وہ خواجہ فرید کی
اے مفتیان شہر تمہیں علم ہی نہیں
لوگوں نے میرے چاند کو دیکھا تو عید کی
یہ سنت حسین ہے سو اس لئے بھی میں
بیعت قبول کی نہ کسی بھی یزید کی
خوشیاں تو دستیاب تھیں بازار میں مگر
دانستہ میں نے ہجر کی دولت خرید کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.