صحرائے جاں میں درد کی پروائیاں بھی ہیں
صحرائے جاں میں درد کی پروائیاں بھی ہیں
اس انجمن میں انجمن آرائیاں بھی ہیں
بزم تصورات میں تنہا نہیں ہوں میں
ہم راہ میرے آپ کی پرچھائیاں بھی ہیں
میں آپ کی جدائی کا غم کس لئے کروں
میری شریک غم مری تنہائیاں بھی ہیں
میکشؔ سے تم ملو گے تو خوش ہو گے دوستو
اس آدمی میں سیکڑوں اچھائیاں بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.