صحرا میں جو دیوانے سے باد صبا الجھی
صحرا میں جو دیوانے سے باد صبا الجھی
ہر موج گل تر سے وہ زلف دوتا الجھی
الزام نہیں تجھ پر اے بادیہ پیمائی
دیوانے کی قسمت سے صحرا کی ہوا الجھی
پابند نزاکت تھی نیرنگئ گل چینی
سرخئ گل تر سے ہاتھوں کی حنا الجھی
یا حسن کشش میں جاں اور آپ نے ڈالی ہے
یا شوخئ فطرت ہے در پردہ حیا الجھی
خاموش تجلی کی فطرت میں سمجھتا ہوں
کیوں خرمن دل سے ہی اے برق ادا الجھی
دل میں تری یادوں نے وہ بجلیاں چمکائیں
آنکھوں سے مری آ کر ساون کی گھٹا الجھی
ضامن مری الجھن کے الجھے ہوئے گیسو ہیں
بے وجہ مری جنبشؔ کب طبع رسا الجھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.