صحرا سے عشق بستی سے وحشت اسے بھی تھی
صحرا سے عشق بستی سے وحشت اسے بھی تھی
رستہ بدل کے چلنے کی عادت اسے بھی تھی
جب میں ہی کر رہا تھا اداکاریاں تو پھر
کیسے کروں یقیں کہ محبت اسے بھی تھی
میں تھا کسی قبیلے سے نکلا ہوا فقیر
دنیا کی رونقوں سے عداوت اسے بھی تھی
سچ سے وہ منہ کو پھیر کے بچ تو گیا مگر
کار جفا پہ دوست ندامت اسے بھی تھی
وہ خود منافقت کی بھی حد پار کر گیا
گرچہ منافقوں سے تو نفرت اسے بھی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.