سیلاب درد حد سے جب اپنی گزر گیا
میں انتہائے کرب کی تہ میں اتر گیا
احساس کمتری تھا تو کم ظرف ڈر گیا
چپ چاپ ریگ زار میں بادل اتر گیا
ترک تعلقات کی ہے کیفیت یہی
گویا ہوا کا جھونکا تھا آ کر گزر گیا
میں اس قدر ہوں عالم تنہائی آشنا
اپنی صدائے پا جو سنی آج ڈر گیا
تم کیا گئے کہ زیست سے ہر اک خوشی گئی
لیکن غم فراق مسلسل ٹھہر گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.