سیلاب صفت ہے تری یادوں کی گھٹا بھی
سیلاب صفت ہے تری یادوں کی گھٹا بھی
جاتے ہوئے ساون نے عجب دھوم مچا دی
سب نام ترے تھے سبھی امکان ترے تھے
تجھ کو ہی ہر اک موڑ پہ رک رک کے صدا دی
سہنا وہی اک ہجر کا آزار زمیں کو
اور چشم فلک کی وہی بلور نمائی
اک جام کی امید پہ واں ہم بھی کھڑے تھے
خوشبو سے بھری تھی تری قربت کی صراحی
رکھوں کہاں اس ہجر سے لبریز بدن کو
آنکھوں سے چھلکنے لگی اب دل کی گلابی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.